جمعرات , 20 جون 2019

مجھے مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے،صدر وینزویلا

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک)وینزویلا کے صدر نکولس مَدورو نے کہا ہے کہ مجھے قتل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔صدر وینزویلا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک جانا چاہتاہوں، لیکن مجھے سیکیورٹی کا خیال بھی رکھنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات کا جائزہ لے کر ہی میں فیصلہ کروں گا کہ اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک جاؤں یا نہیں۔

واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر پر پچھلے دنوں قاتلانہ حملہ ہوا تھا جس میں 7 فوجی زخمی ہوئے تھے،اس کیس میں 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں کئی فوجی افسران شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یمن کے مفرور صدرمنصور ہادی ریاض سے امریکہ فرار

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی اپنے گھر والوں کے ہمراہ ریاض …