جمعہ , 19 اکتوبر 2018

عراق: ابوبکر البغدادی کے نائب کو سزائے موت سنادی گئی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراقی عدالت نے بالآخر اہم فیصلہ سناتے ہوئے دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے نائب کو پھانسی کی سزا سناتے ہوئے سزا پر جلد از جلد عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔

ذرائع کے عراقی سپریم کورٹ کے بینچ کے ترجمان عبدالستار بیر قدار نے اپنے ایک بیان میں سزائے موت کے احکامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عالیہ نے اسماعیل العیشاوی نامی دہشت گرد کو ابو بکر البغدادی کےنائب ہونے پر پھانسی کی سزا سنادی ہے جس پر بہت جلد عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی کی بلاگ سائٹ پر تاحال ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق پیغام موجود

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے صحافی جمال خاشقجی کی بلاگ سائٹ ...