منگل , 11 دسمبر 2018

روس اور ترکی کے درمیان ادلب پر ہونے والا معاہدہ کس کو قبول نہیں ؟

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ادلب میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ’’ہیئت تحریر شام ‘‘ (النصرہ فرنٹ) کے اہم کمانڈروں نے روس اور ترکی کے درمیان ادلب کے حوالے سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو تسلیم نہ کرتے ہوئے ہتھیار نہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کمانڈروں کا کہنا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالیں گے کیونکہ ہتھیار کے ذریعے ہی ’’شامی انقلاب‘‘ کو کامیابی حاصل ہوگی۔واضح رہے کہ ادلب میں سرگرم دیگر تمام دہشت گرد تنظیمیں اور مسلح گروپوں نے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جن میں فری سیرین آرین بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ روس اور ترکی کے درمیان ادلب فوجی آپریشن کو دسمبر تک ملتوی کرنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...