ہفتہ , 21 ستمبر 2019

کویت سے تعلق رکھنے والے 15 داعشیوں کا ادلب میں پھنس جانے کا انکشاف

کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی اخبار ’’الجزیرہ ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ شامی علاقے ادلب میں کویتی شہریت کے حامل 15 داعشی جنگجو پھنسے ہوئے ہیں، اخبار کے مطابق یہ تمام افراد 2014ء اور 2015 میں داعش میں شامل ہوئے تھے۔

اخبار کا مزید کہنا تھا کہ کویتی سکیورٹی اداروں نے ان افراد پر نظر رکھی ہوئی ہے اور انتظار صرف اس بات کا ہے کہ وہ شام سے نکل جائیں جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے کویت واپس لانے کیلئے کارروائی شروع کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کویتی عدالت نے شام اور عراق میں سرگرم داعش سے تعلق رکھنے والے کویتی افراد پر پہلے سے ہی 10-15 سال جیل کی سزا مقرر کر رکھی جس پر عمل ان کی گرفتاری کے ساتھ شروع ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

دشمن یمنی فوج کے انتباہ آمیز جواب سے سبق لیں اور یمن جنگ کو ختم کریں، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے …