پیر , 19 نومبر 2018

بلدیاتی نظام کو 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا موثر احتساب کریں۔ بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے اور ایک ایسا نظام متعارف کروایا جائے گا، جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہیں کیا جا سکے۔
وزیرِاعظم عمران خان نے بلدیاتی نظام کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کردی۔ لاہور میں وزیرِاعظم نے اپنی مصروفایات کا آغاز بلدیاتی نظام میں اصلاحات کی تجویز پر اجلاس سے کیا، اور اس دوران وزیرِاعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بلدیاتی حکومت کے نظام کو 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دی جائے۔ بلدیاتی نظام سے متعلق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنر پنجاب، گورنر خیبر پختونخوا، وزیرِاعلٰی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنا پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اہم ایجنڈا ہے اور اختیارات کی منتقلی کا مقصد عوام کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانا ہے۔ وزیرِاعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوکل باڈیز کے نظام سے نئی لیڈرشپ کو اوپر آنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام اپنے منتخب نمائندوں کا موثر احتساب کریں۔ بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے اور ایک ایسا نظام متعارف کروایا جائے گا، جس میں عوامی نمائندوں کو کسی سطح پر بلیک میل نہیں کیا جا سکے۔ انہوں نے ماضی کی حکومتوں اور قانون ساز اسمبلیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ماضی میں عوام کے منتخب نمائندوں کی توجہ قانون سازی پر کم جبکہ دیگر امور بشمول اختیارات اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عوامی نمائندے اپنی تمام تر توجہ عوام کی فلاح پر مرکوز رکھیں۔ خیال رہے کہ وزیرِاعظم عمران خان 100 روزہ ایجنڈے کے تحت پنجاب حکومت کی کارکردگی اور ان کے کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی دارالحکومت پہنچے۔ وزیرِاعظم عمران خان لاہور میں وزیرِاعلٰی پنجاب عثمان بزدار، صوبائی کابینہ، سیاسی قیادت اور پنجاب کے بیوروکریٹس سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خاتون ہلاک

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں ‘یلو ...