منگل , 11 دسمبر 2018

ایران و پاکستان کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران و پاکستان کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت میں بیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی کی اقتصادی تجزیاتی ویب سائٹ پروفٹ کے مطابق گزشتہ چھے مہینوں کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان غیر پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کی شرح میں تقریبا بیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، پچھلے چھے ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان غیرپیٹرولیم مصنوعات کی تجارت کی شرح، چھے سو بیالیس ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جس سے بیس فیصد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تبادلوں میں اضافہ ہونا مشترکہ سرحدوں کی سیکورٹی کی ترقی اور باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کی علامت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...