منگل , 11 دسمبر 2018

امریکہ دہشت گرد تنظیموں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے: اردگان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ شام میں سرگرم کرد دہشت گردتنظیموں کی مدد اور حمایت جاری رکھے ہوئےہے۔

’’کومر سانت‘‘ نامی ترک اخبار میں لکھے گئے اپنے کالم میں اردگان کا کہنا تھا کہ ’’افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہا ہے امریکہ اس وقت شام میں سرگرم کرد دہشت گرد تنظیموں کو غیرمعمولی طور پر مدد فراہم کررہا ہے۔

علاقے میں قیام امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکہ کرد دہشت گردوں کی مدد روک نہیں لیتا ، اردگان مزید لکھتے ہیں ’’مجھے امید ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری اس جدوجہد میں ہمیں روس اور پڑوسی ممالک کی حمایت حاصل ہے‘‘

واضح رہے کہ ترکی نے شام میں سرگرم کرد مسلح تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہیں نیست ونابود کرنے کا پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

انسانوں کومنفرد بنانے والا اہم دماغی گوشہ دریافت

آسٹریلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہورماہرِ طبیعیات میشیو کاکو نے کہا تھا کہ انسان کا دماغ پوری کائنات ...