جمعرات , 18 اکتوبر 2018

نتین یاہو’’برا‘‘ ہے اسے تبدیل کرنا ہو گا، لونی

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر ’’تسیبی لونی‘‘نے اسرائیلی ٹی وی چینلز کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو ’’بہت برے ‘‘ ہیں اور اسے فی الفور تبدیل کرنا ہوگا۔

لونی کے مطابق نیتن یاہو فلسطینیوں کو نظر انداز کررہے ہیں اور فلسطینیوں کے معاملے میں لاپرواہی دکھارہے ہیں جس کی وجہ سے اسرائیل کو نقصان ہوسکتا ہے ، لونی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عہدیداروں بشمول صدر محمود عباس سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ فلسطین اتھارٹی کا ’’سکیورٹی تعاون‘‘ جاری رہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں کرپشن اور بدعنوانی کے معاملات نے نیتن یاہو پر گھیرا تنگ کردیا ہے ،جس کے باعث نیتن یاہو صہیونی ریاست میں قبل از وقت انتخابات کرانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائیوں میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 3 کشمیری ...