پیر , 17 دسمبر 2018

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر سے ملنے کیلئے تیار ہیں : پمپیو

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو نے ’’فاکس نیوز‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک میں ایرانی عہدیداروں سے ملاقات کرنے کیلئے تیار ہیں۔

پمپیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر اپنے ایرانی ہم نصب حسن روحانی سے ملاقات کیلئے تیار ہیں اور چونکہ ایران کے حقیقی لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای ہیں تو اس بناء پر ٹرمپ ان سے بھی ملنے کے لئے تیار ہیں۔

پمپیو کے اس بیان پر ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے بیانات ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کے زمرے میں شمار ہوتا ہے اور یہ دبائو ڈالنے کے حربوں میں سے ایک ہے ۔ واضح رہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری کے بعدکسی بھی قسم کی بات چیت کے لئے آمادہ نہیں ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ترکی

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی نے جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات سے پیچھے ہٹنے سے انکار ...