منگل , 18 دسمبر 2018

اھواز میں دہشت گردی واقعہ کے سہولت کار گرفتار، سید محمود علوی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ہم تمام دہشت گردوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اس قسم کے ظالمانہ اقدامات کے ذریعے سرتسلیم خم نہیں کروا سکتے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر اطلاعات سید محمود علوی نے آج شہدائے اہواز کے تشیع جنازہ میں شرکت کی۔ ایرانی اخباری ذرائع کے مطابق گذشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں شہر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ تشیع جنازہ میں ملک کے دینی راہنماؤں سمیت سیاسی اور عسکری حکام بھی موجود تھے۔

ایران کے وزیر اطلاعات نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے کہ مجرمانہ کاروائی کی ہے ان کو پتا ہونا چاہیئے اسلامی ایران کے فرزند اس سانحہ کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔ ایک چھ سالہ بچہ کو شہید کرنا اور خواتین اور بچوں کی طرف فائرنگ کرنا ایسی چیز ہے کہ جس کا ایران اسلامی کے محافظ فرزند جواب دیں گے۔

سید محمود علوی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ میں موجود دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، ان کے تمام سہولت کاروں کو امام زمانہ عج کے گمنام سپاہی اور اسی طرح ایران کی تمام فورسز کی کوششوں سے ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی بڑی تعداد گرفتار ہو گئی ہے اور ہم اس واقعہ کے پیچھے موجود تمام افراد کی گرفتاری تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

جمال خاشقجی قتل:سعودی عرب نےامریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد ...