بدھ , 19 جون 2019

وطن کی حرمت اور سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ جس کے دوران انہوں نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفئیر آتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ جس کے دوران انہوں نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔

آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ محاذ پر وقار، نظم و ضبط اور بے لوث خدمت ہی پاک فوج کی قیمتی روایات میں شامل ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔

یہ بھی دیکھیں

خیبرپختونخوا کا 900 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا جس …