منگل , 18 دسمبر 2018

یمنی فوج کے حملے میں سعودی اتحاد کا جانی اور مالی نقصان

صنعاء (مانیٹرنگ ڈیسک) یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے ملک کے شمالی علاقوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

خبروں کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ الجوف کے علاقوں صبرین اور شعف میں سعودی اتحاد کی بکتر بند گاڑی کو تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام اتحادی فوجی ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ جنوبی یمن کے صوبے لحج کے علاقے الحیدین کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کے حملے میں ایک حاملہ خاتون شہید ہو گئی۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الحدیدہ کے علاقے زبید پر بھی بمباری کی ہے جس میں دو عام شہری شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ادھر یمنی فوج کے ایک کمانڈر محمد قادری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ جبل علی اور سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ، ہمارے نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کرنے والے ملکوں اور اقوام متحدہ کو جان لینا چاہیے کہ سمندری جنگ کے خطرنات نتائج برآمد ہوں گے اور اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

یہ بھی دیکھیں

مسلمانوں کے خلاف زبان درازی،نیتن یاہو کے بیٹے کا فیس بُک اکاؤنٹ بند

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیس بُک انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اسرائیلی ...