ہفتہ , 16 فروری 2019

افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 8 بچے جاں بحق

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 8 بچے جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب کے علاقے کوہ سید میں پولیس اسٹیشن کے نزدیک بارودی سرنگ پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 شدید زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے ایک بچے نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

افغان سی آئی ڈی ڈائریکٹر غلام علی نے میڈیا کو بتایا کہ اس علاقے میں طالبان نے بارودی سرنگیں بچھائی
تھیں۔ جہاں ایک درجن سے زائد بچے خطرے سے بے خبر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔

افغان محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بری طرح زخمی بچوں میں سے دو بچوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑی ہیں جس کی وجہ سے بچوں کی حالت نازک ہے۔ ٹانگوں سے محروم دونوں بچوں کو جوزجان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فریاب کے علاقے کوہ سید کو طالبان کے قبضے سے حال ہی میں آزاد کرایا گیا تھا ۔

یہ بھی دیکھیں

وارسا کانفرنس کے نصیب میں شکست کے سوا کچھ نہیں:ایرانی اسپیکر

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرنے کہا ہے کہ وارسا کانفرنس کے نصیب میں ...