منگل , 11 دسمبر 2018

نشے کیلئے خود کو ’کوبرا‘ سانپ سے ڈسوانے والا بھارتی شخص

راجستھان (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت سے یہ حیرت انگیز خبر آئی ہے کہ نشے کے عادی ایک شخص کو جب کسی نشے میں سرور نہ ملا تو اس نے دنیا کے خطرناک ترین سانپ کوبرا سے خود کو ڈسوانا شروع کردیا، اب وہ کوبرا سے اپنی زبان پر ڈسواتا ہے جس سے اس پر نشہ طاری ہوجاتا ہے۔اس خبر کی تفصیل بھارتی سائنسی رسالے، انڈین جرنل آف سائیکولوجیکل میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوبرا سانپ کا زہر زمین پر طاقتور ترین نیورو ٹاکسن (اعصابی زہر) ہوتا ہے۔

جو 20 انسانوں یا ایک ہاتھی تک کو ہلاک کرسکتا ہے لیکن راجستھان کا رہائشی نشے کےلیے کوبرا سانپ کو بار بار اپنی زبان پر ڈسواتا ہے۔33 سالہ نامعلوم شخص نے 15 سال کی عمر میں تمباکو نوشی پھر 18 سال میں شراب پینی شروع کی۔ اس کے بعد وہ طرح طرح کے نشے استعمال کرتا رہا لیکن کچھ وقت بعد اس پر ہر نشہ بے اثر ہوتا رہا اور اس کا سرور جاتا رہا ہے۔ اس کے بعد اس نے کوبرا سانپ کا رخ کیا اور یہ سلسلہ کئی برس سے جاری ہے۔اپنی نوعیت کے اس منفرد واقعے میں اس شخص کی کوبرا سانپ،

کی جانب توجہ اس کے ایک دوست نے کرائی تھی جو خود سستے نشے کے لیے کوبرا کا ڈنک استعمال کرتا رہا ہے۔ دونوں نے اعتراف کیا کہ یہ عمل بہت طاقت ور ہے اور ان کے نشے کی تسکین ہوجاتی ہے۔اس نے بتایا کہ زبان پر کوبرا کے دانت گڑھنے کے بعد جسم میں جھٹکے لگتے ہیں، نظر دھندلاتی ہے اور ایک گھنٹے تک ہوش نہیں رہتا اور بینائی متاثر ہوجاتی ہے۔ اس کے بعد اگلے تین سے چار ہفتوں تک بہت مزہ آتا ہے اور احساس جاگ اٹھتے ہیں۔ یہ نشہ دنیا کے تمام نشوں سے زیادہ طاقت ور ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جاپانی شخص نے لڑکی کے ہولو گرام سے شادی کرلی

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک جاپانی شخص نے شادی کی عجیب و غریب تقریب میں ایک ایسی ...