بدھ , 19 جون 2019

ایران کے ساتھ مقابلہ اسرائیل اور عرب ممالک کے فائدے میں:اماراتی سفیر

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موساد کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ کرنا اسرائیل اور عرب ممالک کے فائدے میں ہے۔ امارات کے سفیر نے نیویارک میں ایران کے خلاف موساد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ہم سب متحد ہیں ۔ اور ایران سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنا اسرائیل اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے فائدے میں ہے۔ اس اجلاس میں موساد کے ایجنٹوں کے علاوہ سعودی عرب، بحرین، اسرائیل اور امریکی نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کرنا بڑا جرم ہے: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت …