منگل , 21 مئی 2019

سعودی عرب کے ولیعہد اور امیر کویت کی باہمی تعلقات کو بہتر ظاہر کرنے کی کوشش

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پر مبنی خبروں کے باوجود سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح باہمی تعلقات کو بہتر ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے کویت کے 2 گھنٹے کے دورے کے بعد کویت کے امیر کے نام پیغام میں شکریہ ادا کیا ہے ۔ ادھر کویت کے امیر نے بھی اپنے پیغام میں محمد بن سلمان کے دورہ کویت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ادھر غیر سرکاری اخبار کے مطابق کویت اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے اور اسی وجہ سے سعودی عرب کے ولیعہد نے کویت کا صرف 2 گھنٹے کا دورہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودیہ اور قطر کے مابین لفظی جنگ کا ایک بار پھر آغاز

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان نےسعودی عرب کے خارجہ امور کے وزیر …