ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

دبئی ٹیسٹ: میچ کا دوسرا روز، پاکستان کے 300 رنز مکمل

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم کی محتاط اور پُر اعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان نے دوسرے روز کھیل 255 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کیا تو اپنے اسکور میں اضافہ کیے بغیر محمد عباس ایک رن پر پیٹر سیڈل کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔بعدِ ازاں اسد شفیق اور حارث سہیل نے ٹیم کو سنبھالا جہاں دونوں کھلاڑی اس وقت بیٹنگ کر رہے ہیں، جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور 300 رنز سے زائد ہوگیا ہے۔کھیل کے پہلے روز 2 سال بعد ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے۔

محمد حفیظ کی شاندار سنچری اور امام الحق کے ساتھ 205 رنز کی اوپننگ شراکت نے پاکستانی اننگز کو ایک مستند بنیاد فراہم کی تھی۔پاکستان کی پہلی وکٹ 205 رنز پر گری جب اوپنر امام الحق 76 رنز بناکر آسٹریلوی باؤلر لیون کا نشانہ بنے، جس کے بعد ٹیم کے مجموعے میں محض 16 رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ 222 کے مجموعی اسکور پر اوپنر محمد حفیظ 126 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر پیٹر سڈل کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔تیسرے نمبر پر آنے والے بلے باز اظہر علی وکٹ پر آتے ہی پریشان نظر آئے،

انہوں نے نہایت سست رفتاری سے بیٹنگ کی اور 80 گیندوں پر محض 18 رنز بناکر جون ہولینڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو قومی ٹیم کے 255 رنز تھے، حارث سہیل 15 رنز جبکہ نائٹ واچ مین کی حیثیت سے وکٹ پر آنے والے محمد عباس ایک رنز پر وکٹ پر موجود تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ہمیشہ شفافیت، دیانت پر عمل پیرا رہا، جے سوریا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکٹر سنتھ جے سوریا ...