ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

دبئی ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پہلی اننگز میں شاندار آغاز

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 482 رنز کے جواب میں اوپنرز کی بہترین کارکردگی کی بدولت بغیر کسی نقصان کے 140 رنز بنا لیے۔دبئی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے تھے اور یہ سلسلہ جاری رہا۔آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز عثمان خواجہ اور ارون فنچ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔عثمان خواجہ 6 چوکوں کی مدد سے 68 اور فنچ 5۔

چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے تجربہ کار باؤلرز وکٹ لینے میں ناکام رہے۔قبل ازیں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 482 رنز بنائے تھے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔محمد حفیظ نے ایشیا کپ میں ٹیم سے باہر ہونے کے بعد کامیاب واپسی کرتے ہوئے 126 رنز کی اننگز کھیلی تھی، حارث سہیل نے بھی ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا۔حارث سہیل ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کریئر کی پہلی سنچری بنانے کے بعد 110 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ہمیشہ شفافیت، دیانت پر عمل پیرا رہا، جے سوریا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سلیکٹر سنتھ جے سوریا ...