پیر , 10 دسمبر 2018

دبئی ٹیسٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 462 رنز کا ہدف دےدیا

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں دوسری اننگز 181 رنز پر ڈیکلیئر کرکے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز دن کا آغاز ہوا تو پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں پر 45 رنز تھا تاہم امام الحق اور حارث سہیل نے اسکور کو مزید آگے بڑھایا اور دوسری اننگز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرادی۔امام الحق اور حارث سہیل 110 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے اور دونوں بلےبازوں نے بالترتیب 48 اور 39 رنز بنائے۔اسد شفیق اور بابر اعظم نے پاکستان کی برتری،

مزید بہتر بناتے ہوئے اسکور کو 181 رنز تک پہنچایا تاہم اسد شفیق 41 رنز بنا کر لایون کی گیند پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز ڈیکلیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے 461 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کو ایک مشکل ہدف دیا۔بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 28 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہولینڈنے 3 اور ناتھن لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان خواجہ اور ارون فنچ نے دوسری اننگز میں بھی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہتر آغاز کیا اور ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرادی۔

آسٹریلیا نے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 65 رنز بنالیے۔

ارون فنچ 35 اور عثمان خواجہ 29 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔خیال رہے کہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم عثمان خواجہ اور ارون فنچ کی 142 رنز کی بہترین اوپننگ شراکت کے باوجود 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ویمنز ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا تاج آسٹریلیا کے سرپر سج گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلیںڈ کو شکست ...