پیر , 10 دسمبر 2018

سیڑھیاں چڑھنا ہڈیوں کی مضبوطی کا باعث!

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمی نہ صرف انسان کو بیماریوں سے بچاتی اور صحت مند اور تندرست رکھتی ہے، اسی طرح بڑھتی عمر کے ساتھ ہڈیوں کی کم زوری سے بھی بچانے میں ممد و معاون ہوتی ہے۔

جرمنی کے ایک طبی تحقیقات ادارے کی طرف سے جاری کی گئی تحقیق میں‌کہا گیا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا، تیز تیز پیدل چلنا اور سخت مشقت والی ورزش کرنا تیراکی اور سائیکل چلانے جیسی ورزش کی نسبت زیادہ مفید ہے۔

تحقیق میں‌ کہا گیا ہے کہ خواتین کی ہڈیاں جلدی کمزور ہو جاتی ہیں۔ ان کے لیے یہ بہتر مشورہ ہے کہ وہ سیڑھیاں چڑھنے کو معمول بنائیں۔ اگر وہ قبل از وقت یہ سرگرمی شروع کردیں گی تو اس کے ان کی ہڈیوں پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔جرمن انسٹیٹیوٹ کے مطابق ہڈیوں کی کمزوری سے بچنے کے لیے ہر ہفتے کم سے کم 45 منٹ سیڑھیاں چڑھنے کی سرگرمی ہونی چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...