ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

ایرانی بحری بیڑا امن و دوستی کا پیغام لئے کراچی پہنچ گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کا تین جہازوں پر مشتمل بحری بیڑا امن و دوستی کا پیغام لے کر پاکستان کی کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔پاکستانی بحریہ کے سینیئر کمانڈروں نے ایرانی بحری بیڑے کا استقبال کیا، اس موقع پر کراچی میں مقیم ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی بھی موجود تھے۔ایرانی بحری بیڑے میں بوشہر، خنجر اور نیزہ نامی جہاز شامل ہیں۔

ایرانی بحری بیڑا تین روز تک قیام کرے گا اور پاکستانی بحریہ کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی مشق میں حصہ بھی لے گا۔گزشتہ سال میں بھی پاکستان کا ایک بحری بیڑا چار دنوں تک ایران کی بندرگاہ بندرعباس پر لنگرانداز تھا اور اس نے ایرانی بحری بیڑوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں انجام دی تھیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایل این جی ٹرمینل: قطری حکومت پاکستان کی مالی مدد کرنے کیلئے تیار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی ایک روزہ دورہ پر ...