پیر , 10 دسمبر 2018

سعد رفیق، اسحاق ڈار، انوشہ رحمان اورمنظوروسان کیخلاف نیب انکوائری کی منظوری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے سعد رفیق، اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، ثناء اللہ زہری اور منظور وسان سمیت دیگر کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی۔نیب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن کے 22 مقدمات کی باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اسحاق ڈار، انوشہ رحمان، خواجہ سعد رفیق،سلمان رفیق، منظور وٹو، منظور وسان، نواب وسان اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو بورڈ نے 5 مقدمات کے باقاعدہ ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کی منظوری دی جب کہ سابق وفاقی سیکرٹری شہزاد ارباب اور عمران چوہدری کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا اور بلاتفریق و امتیاز کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...