ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

دہشت گردوں کی ادلب سے عراق منتقلی کی کوشش ہورہی ہے:روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی نائب وزیر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ بعض اطراف شامی علاقے ادلب سے دہشت گردوں کو عراق منتقل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔روسی نائب وزیرخارجہ نے روسی نشریاتی ادارہ تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ادلب سے عراق لے جانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے جس کا مقابلہ عراق بھرپور طریقے سے کررہا ہے اور ویسے بھی یہ ذمہ دار ی عراق کی ہی ہے کیونکہ اسے دہشت گردی سے مزید نقصانات برداشت نہیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دہشت گردوں کے لیے سب سے محفوظ پناہ گاہیں انڈونیشیا،مصر اور افغانستان میں ہے خاص طور پر مصر کا علاقہ سینا جہاں جنگ ہورہی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت ادلب شام میں دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ سمجھا جاتا جسے آزاد کرنا ابھی باقی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

غزہ میں‌ خون خرابے کو روکنا ہے: مصری انٹیلی جنس حکام

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصری انٹیلی جنس اور سیکیورٹی اداروں کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ...