جمعرات , 13 دسمبر 2018

صحافی کا قتل :یورپی یونین کی سعودی عرب کو دھمکی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ سعودی عرب نے ہی ان کا قتل کیا ہے تو یورپی یونین سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔

کمیٹی کے سربراہ انٹونیو باتریری کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ خاشقجی نے ہمیشہ سے انسانی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کرتے ہوئے یمن جنگ میں بھی سعودی عرب کے جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی پامالی ،مذمت اور تنقید کی ہے اور سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ فی الفور جمال خاشقجی کے حوالے سے تمام معلومات دنیا کے سامنے رکھے۔

اگر یہ ثابت ہوجاتا ہے کہ جمال خاشقجی استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل ہوئے ہیں تو یورپی یونین سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی کرے گا جس میں سعودی عرب کو ہتھیار فروخت کرنے کے معاملات بھی شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمان نے اپنی فضاء اسرائیل کے لیے کھول دی: نیتن یاھو

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست عمان نے ...