جمعرات , 13 دسمبر 2018

بحرینی مرجع تقلید شیخ عیسیٰ قاسم کی آنکھ کا آپریشن آج لندن میں ہوگا

منامہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بحرینی مرجع تقلید اور اپوزیشن رہنما شیخ عیسیٰ قاسم کا آج بروز بدھ 11 اکتوبر برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع ایک ہسپتال میں آنکھ کا آپریشن  ہونے جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کافی حد تک پیچیدہ اور طویل مدتی ہوگا جس کے بعد شیخ عیسیٰ قاسم کی خاص طور پر نگہداشت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کو انتہائی مشکل اور سخت حالات میں علاج کی غرض سے چند ماہ قبل لندن لایا گیا تھا جس کا ذمہ دار بحرینی نظام تھا۔جس نے شیخ عیسیٰ قاسم کو ان کے گھر کافی عرصے کے لیے نظر بند کر رکھا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

جنرل اسمبلی میں پاکستانی قرار داد اتفاق رائے سے منظور

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بین المذاہب ہم آہنگی اور تعاون کو ...