پیر , 10 دسمبر 2018

مصر ی صدارتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے ووٹرز پر جرمانہ عائد

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں حکومت نے آئین میں موجود ایک شق کے تحت گزشتہ مصری صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرنے والے ووٹرز پر 500 مصری پاؤنڈز بطور جرمانہ عائد کرنے جارہی ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ گزشتہ صدارتی انتخابات میں 34823986رجسڑڈ ووٹرز نے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا جس کی بنا پر آپ اس بات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ حکومت جرمانے عائد کرکے کتنی بڑی رقم وصول کرنے جارہی ہے۔

قابل غور بات یہ ہے کہ مصری آئین میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کی شق عرصہ دراز سے موجود ہے جس پر دہائیوں پر مشتمل عرصے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا مگر اب حکومت نے شق پر عمل کرنے کا عزم دکھایا ہے جس پر کہا جارہا ہے کہ السیسی نے مصری قوم کو لوٹنے کے لیے ایک نیا ذریعہ تلاش کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایسا کام کریں تاکہ دشمنوں میں ایرانی قوم کو دھمکی دینے کی ہمت بھی نہ رہے:آیت اللہ العظمی خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحریہ کے ...