منگل , 11 دسمبر 2018

شام کی تعمیر نو میں اس وقت ہم کوئی مدد نہیں کر سکتے: مائیک پومپیو

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ شام کی تعمیر نو میں اس وقت ہم کوئی مدد نہیں کر سکتے جب تک ایرانی ملیشیائیں اور فورسز شام میں موجود ہیں۔ پہلے ایرانی فورسز کو شام سے نکلنا ہو گا، اس کے بعد شام کی تعمیر نو کے بارے میں کچھ سوچیں گے۔ ایرانی فورسز کے شام سے مکمل طور پر نکل جانے کے بعد ہی امریکا شام میں تعمیر نو میں مالی مدد فراہم کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو شام سے مکمل طور پر نکل جانے کی ضمانت دینا ہو گی، ورنہ ہم شام کی تعمیر نو کے لیے ایک ڈالر بھی صرف نہیں کریں گے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں جاری تنازعہ کا پرامن سیاسی حل چاہتے ہیں۔ شام کے حوالے سے ہمارے مطالبات میں پہلا مطالبہ ایرانی فورسز کا شام سے انخلاء ہے۔

ایران کے حوالے سے سخت موقف رکھنے والے امریکی مشیر جون بولٹن نے گذشتہ ماہ ایک بیان میں ‌کہا تھا کہ "داعش” کی شکست تک امریکی فوج شام میں‌ موجود رہے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر شام میں ایرانی فورس موجود رہتی ہیں تو امریکا بھی شام میں موجود رہے گا۔ پچھلے ماہ ہی روسی صدر ولادی میر پوتین نے شام کی تعمیر نو کے لیے ڈونر ممالک کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

82 سال پرانا ریکارڈ یاسرشاہ کی جھولی میں گرنے کو تیار

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 82 سال پرانا اہم ترین ٹیسٹ ریکارڈ بھی یاسر شاہ کی جھولی میں ...