ہفتہ , 15 دسمبر 2018

حقیقی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام مسلط کرنے کی کوشش:حجۃ الاسلام احمد فرخ فال

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ مدرسین کی جنرل کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں اور ان کے اتحادی ممالک حقیقی اور اصلی اسلام کی جگہ یزیدی اور امریکی اسلام کو مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کو در پیش تمام مشکلات کے پیچھے عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے اتحادی ممالک کا ہاتھ ہے امریکہ خطے میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعہ حقیقی اور اصلی اسلام کی جگہ امریکی اور یزیدی اسلام کو فروغ دینے کی تلاش و کوشش کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا شوم مثلث، عالم اسلام کے باہمی اتحاد اور تعاون کو نشانہ بنا کر خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردی کے ذریعہ وہ یزیدی اور امریکی اسلام کو فروغ دے رہے ہیں۔

فرخ فال نے سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کے اربعین اور چہلم کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حقیقی اور اصلی اسلام کے پہچنوانے اور فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام نے عراق اور شامی حکومتوں کے ساتھ ملکر یزیدی اور امریکی اسلام کی حامی تنظیم داعش کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈالدیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے، شاہ محمود

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان میں سہ فریقی مذاکرات جاری ہیں، افغان ...