ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے بندہ سچ بول کر ہار جائے: فیصل رضا عابدی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توہین عدالت کیس میں پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں فیصل رضاعابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر فیصل رضاعابدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی، اس دوران پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی، فیصل رضاعابدی نے 2 اکتوبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1 سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا کہ جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے سچ بول کر بندہ ہار جائے، رات مجرموں کے ساتھ گزاری قانون کی بالادستی کا یہی بڑا ثبوت ہے تاہم حق غالب آ کر رہے گا اور باطل مٹ کر رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پشاور:ملٹری کورٹس سے سزائے موت اور عمر قید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی اپیلیں منظور

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹس سے سزائے موت اور عمر قید ...