پیر , 10 دسمبر 2018

دبئی ٹیسٹ: عثمان خواجہ نے پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کردیں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے پاکستانی ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کردیں، 462 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتےہوئے اپنی ٹیم کو فتح کی امید دلادی ہے۔پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز 181 رنز پر ڈیکلیئر کرکے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 462 رنز کا ہدف دیا تھا۔چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا کے 136 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور اسے جیت کے لیے 326 رنز درکار تھے۔آج پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ اور ان کے

ساتھی کھلاڑی ٹریوس ہیڈ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھایا۔ٹریوس ہیڈ 219 کے مجموعے پر محمد حفیظ کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، انہوں نے 72 قیمتی رنز بنائے۔چھٹے نمبر پر آنے والے کھلاڑی لبوشاگنے محض 13 رنز بناکر یاشر شاہ کا شکار بنے،اس وقت آسٹریلوی ٹیم کا اسکور 252 رنز تھا۔قبل ازیں ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 461 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کو ایک مشکل ہدف دیا تھا۔بابراعظم نے آؤٹ ہوئے بغیر 28 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ہولینڈ نے 3 اور ناتھن لایون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم عثمان خواجہ اور ارون فنچ کی 142 رنز کی بہترین اوپننگ شراکت کے باوجود 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں اور محمد عباس نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ویمنز ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کا تاج آسٹریلیا کے سرپر سج گیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا نے انگلیںڈ کو شکست ...