پیر , 17 دسمبر 2018

بن سلمان کے خلاف نیشنل گارڈز میں بغاوت شروع ہونے لگی

وطن سرب (ترجمہ تسنیم خیالی)
فرانسیسی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور نیشنل گارڈز میں شامل مخصوص قبائل (جن کے افراد گارڈز میں بھرتی ہیں) کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔

ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں بہت زیادہ گڑ بڑ ہو رہی ہے، بن سلمان نیشنل گارڈز میں معین اعلیٰ عہدیداروں پر فائز آفیسرز کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ نیشنل گارڈ اس کے (بن سلمان) خلاف بغاوت اور انقلاب کا گڑھ نہ بن پائے۔

ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ نیشنل گارڈز سعودی عرب کا سب سے طاقتور سیکیورٹی ادارہ ہے اور یہ ادارہ سعودی سیکیورٹی ادارے کے ماتحت کئی سالوں تک نہیں تھا، اس فورس میں وہ سعودی بھرتی ہیں جن کے قبائل آل سعود کے وفادار اور پرانے حمایتی ہیں اور موجودہ سعودی عرب کے قیام میں ان قبائل نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

بن سلمان ان قبائل کے تمام امتیازات اور آسانیاں ختم کرنا چاہتے ہیں اور جیسا کہ گزشتہ سال بعض سعودی شہزادوں، کاروباری شخصیات اور دیگر اہم افراد کو بن سلمان کے ہاتھوں کرپشن کے الزامات میں گرفتار کر کے ریٹز کارلٹن ہوٹل میں قید کیا گیا تھا ٹھیک اسی طرح بن سلمان کے احکامات پر متعدد قبائل کے سربراہان کو بھی گرفتار کر کے بن سلمان کی مخالفت سے باز رہنے کے لیے ڈرایا دھمکایا گیا۔

بن سلمان کے اس اقدام نے معاملات کو اور بھی بگاڑ دیا اور اس کی مخالفت میں شدت آئی، اس کے بعد قبائل کے سربراہوں نے بلاواسطہ فرمانروا شاہ سلمان سے ان کے بیٹے اور ولی عہد کی شکایت کی، ان قبائل میں بنی ہلال کے قبائل شامل ہیں، جس کے بعد شاہ سلمان از خود اس معاملے کو ٹھنڈا کرنے کیلئے میدان میں اتر آئے ہیں۔

شاہ سلمان نے ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے بن سلمان کو ان قبائل سے دور کر دیا ہے، ادھر بن سلمان اگرچہ اس معاملے سے دور ہو گئے ہیں مگر وہ اب بھی ان قبائل پر اپنا کنٹرول قائم کرنا چاہتا ہے۔

بن سلمان کی طرف سے نیشنل گارڈز کے خلاف کارروائی بن سلمان کے وفادار جنرل عبدالعزیز بن محمد الہویرینی کر رہے ہیں جو کہ سعودی سیکیورٹی ادارے کے سربراہ ہیں، یہ ادارہ مکمل طور پر بن سلمان کے ماتحت ہے اور اس اداے سے کئی دیگر سیکیورٹی ادارے وابستہ ہیں۔

بن سلمان کی نظر میں نیشنل گارڈز کو اچھی طرح جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے تا کہ اگر مستقبل میں اسے خاندانی بغاوت کا سامنا ہو تو نیشنل گارڈز میں بھی اسکی مخالفت اور خاندانی بغاوت کے حق میں نیشنل گارڈز کے افراد شامل نہ ہو جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

ہندوستان کی سیاست پر ہندو دھرم کا مکمل غلبہ

(آصف جیلانی)  بلا شبہ اس وقت ہندوستان ، کٹر ہندوتا کے گھور اندھیرے میں بری ...