ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

احتساب عدالت کا شہباز شریف کے داماد کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے یہ حکم نیب کی درخواست پر دیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ علی عمران پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ روپے رشوت لینےکا الزام ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی عمران یوسف کو تحقیقات کے لیے متعدد بار نیب میں طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہیں ہوئے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے مگر وہ بیرون ملک چلے گئے۔ درخواست میں استدعا ہے کہ عدالت انہیں اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے۔

نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ نے عدالت کو بتایا کہ علی عمران یوسف کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد پاکستان میں ہے۔ علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام پر گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازا اور غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد علی عمران کے نام ہے۔

علی سنٹر اور علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے کے دفاتر اور اپارٹمنٹس بھی ان کی ملکیت میں ہیں، گلبرگ 3 میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ، مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی علی عمران یوسف کی ملکیت ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسحاق ڈار: برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست ...