پیر , 17 دسمبر 2018

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز بھی پھنس گئے؛ وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت نے اختیارات کے ناجائز استعمال کے نیب ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، ملزم کو گرفتار کر کے یکم نومبر کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے اختیارات سے تجاوز کی وجہ سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے نیب ریفرنس میں مسلسل عدم حاضری پر سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان سابق وزیر لیاقت جتوئی، اسماعیل کورائی، سابق سیکریٹری شاہد حامد اور نسیم اختر کی عدم حاضری پر ایک دن کیلئے حاضری سے عارضی استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت نے ریفرنس میں نامزد ایک اور ملزم عارف الدین کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے رواں برس جولائی میں سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ شوکت عزیز اگست 2004 سے نومبر 2007 تک پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

چیف جسٹس استنبول پہنچ گئے، ترک کمپنی کا ڈیمز فنڈ میں عطیہ

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے ...