منگل , 18 دسمبر 2018

پاکستان نے قرض کیوں لیا؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے پاکستان کے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی وجہ چینی قرضوں کا بوجھ قرار دے دیا، ادھر آئی ایم ایف کی سربراہ کا کہنا ہے قرضوں کو شفاف بنانے کیلئے پالیسی کا اطلاق پاکستان سمیت تمام ممالک پر لاگو ہوتا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نورئٹ نے کہا کہ چینی قرضوں کے بوجھ کے سبب پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا ہے، معاملے کا پاکستان کے موقف سمیت تمام پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، یہ بات واضح نہیں کہ اگر آئی ایم ایف قرض دے گا تو کن شرائط پر دے گا اور آیا انہیں عوام کے سامنے لایا جائے گا یا نہیں، انہوں نے زور دیا پاکستان کی پوزیشن کو ہر زاویے سے دیکھا جائے گا، ہیدر نورئٹ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے حکومتوں کا خیال ہو کہ بیل آؤٹ کے لیے یہ قرض اتنا بوجھل نہیں ہو گا مگر اب سخت تر ہوتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لوگارڈ نے کہا ہے کہ قرضوں کی شفافیت صرف پاکستان کے لئے نہیں اس کا اطلاق تمام قرض مانگنے والے ممالک پر ہوتا ہے، تا کہ قرضوں سے متعلق رکن ممالک کو متفق کیا جا سکے، کرسٹین لوگارڈ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بھی تکنیکی معاونت بھی فراہم کرتا ہے، ادارے کی کوشش ہو گی کہ زیادہ سے زیادہ رکن ممالک کو یہ معاونت فراہم کی جائے۔

یہ بھی دیکھیں

مسلمانوں کے خلاف زبان درازی،نیتن یاہو کے بیٹے کا فیس بُک اکاؤنٹ بند

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیس بُک انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اسرائیلی ...