پیر , 10 دسمبر 2018

شیر خوار پانی کیوں نہیں پی سکتے؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بڑی عمر کے افراد کے برعکس شیر خوار بچے پانی کی زیادہ قلت کا شکار ہوتے ہیں۔ اس کی ایک اہم وجہ ان کا پانی نہ پینا ہے۔ شیر خوار بالخصوص 6 ماہ تک کی عمر کے بچے پانی نہیں پیتے۔ پانی پینے کی صلاحیت نہ رکھنا بعض اوقات بچوں کے لیے جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بالغ افراد کو پانی کی 55، 60 فی صد ضرورت ہوتی ہے جب کہ شیر خواروں کو 75 فی صد پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ان بچوں کے جسم میں پانی کی مقدار میں کمی قرار دی جا سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم سن بچے پانی استعمال نہیں ‌کر سکتے۔ پانی نہ پینے سے بچوں کے جسم میں خون کا ارتکاز کم اور سوڈیم کا ارتکاز متاثر ہو سکتا ہے۔ پانی کی کمی بچوں میں کنفیوژن، قے، اعصابی کم زوری جیسے عوارض پیدا ہو سکتے ہیں۔ اگر حالت مزید خراب ہو تو پانی میں زہر پیدا ہونے سے موت بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پنجاب میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ ...