بدھ , 26 جون 2019

ترک وزیر خارجہ کی عراقی وزير اعظم سے ملاقات

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ترکی کے وزير خارجہ چاوش اوغلو نے عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں عراق کے وزير اعظم نے عراق اور ترکی کے باہمی تعلقات کو قوی، مضبوط اور ممتاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراق ترکی کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس ملاقات میں ترک وزير خارجہ نے بھی کہا کہ ترکی عراق کی ہر قسم کی حمایت کرنے کے لئے آمادہ ہے اور انقرہ و بغداد کے درمیان تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عرب ملکوں کو فلسطین کا سودا کرنے کا کوئی حق نہیں: خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد …