منگل , 18 دسمبر 2018

راکٹ میں اڑان کے فوری بعد خرابی، خلا باز بال بال بچ گئے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی جانب جانے والا روسی سویوز خلائی راکٹ راستے میں خراب ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار امریکی اور روسی خلا بازوں کو ہنگامی لینڈنگ کا حکم دیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قازقستان میں قائم بائیکونر کوسموڈوروم سے پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی خلا باز نک ہیگ اور الیگزے اوشی نن نے راکٹ کے بوسٹر میں خرابی کی اطلاع دی۔

خلا بازوں کو فوری طور پر زمین پر اترنے کے احکامات جاری ہوئے جس کے بعد ان کا کیپسول بائیکونر کے شمال میں چند سو میل کی مسافت پر اترا۔ بعد ازاں انہیں ریسکیو حکام کی جانب سے امدا فراہم کی گئی۔

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا کہنا تھا کہ سویوز کے اترنے کی جگہ پر ریسکیو ٹیموں نے پہنچ کر اطلاع دی کہ خلا باز محفوظ ہیں اور وہ اپنے کیپسول سے باہر آ گئے ہیں۔ اس معاملے پر روس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی دیگر پروازیں منسوخ کر رہا ہے اور راکٹ میں ہونے والی خرابی کی تحقیقات کا آغاز کر رہا ہے۔

راکٹ کے ساتھ کیا ہوا تھا؟
راکٹ کے اڑان بھرنے کے وقت بظاہر سب کچھ ٹھیک تھا تاہم اڑان بھرنے کے 90 سیکنڈ بعد ہی ناسا نے اپنی براہ راست نشریات میں بتایا کہ راکٹ کے بوسٹر میں علیحدہ ہونے سے پہلے اور دوسرے مرحلے میں خرابی رونما ہو گئی ہے۔

کیپسول کے اندر سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ خرابی کے سامنے آتی ہی دونوں خلا بازوں کو شدید جھٹکے محسوس ہوئے۔ تھوڑی ہی دیر بعد ناسا نے بتایا کہ انہوں نے راکٹ کو زمین پر واپس اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد کیپسول راکٹ سے علیحدہ ہو کر پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر آ گیا۔

یہ بھی دیکھیں

جمال خاشقجی قتل:سعودی عرب نےامریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد کردی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی سینیٹ کی قرارداد مسترد ...