پیر , 17 دسمبر 2018

شام اور عراق کی جنگ کے بعد مزاحمتی محاذ طاقتور ہوا ہے:جنرل محمد علی جعفری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ شام اور عراق کی جنگ کے بعد مزاحمتی محاذ مزید طاقتور ہوا ہے اور مزاحمتی محاذ کے حوالے سے کسی بھی طور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے یمنی نیوز چینل المسیرہ کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ خیال کہ ان کے بر سر اقتدار آنے کے بعد ایران کمزور ہوا ہے، غلط ہے۔

میجر جنرل محمد علی جعفری نےکہا کہ ٹرمپ کے بقول اگر ماضی میں ایران 12 منٹ میں مشرق وسطی کے دفاع کی صلاحیت رکھتا تھا آج اس مدت میں مزید کمی آئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران اپنی سلامتی کو خطرے میں دیکھے گا تو وہ ان خطرات کا سرحدوں سے باہر جواب دینے کے لئے ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا.

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے امریکی پابندیوں سے متعلق کہا کہ یہ پابندیاں معمول کی بات ہیں اور ہم اس کے عادی ہیں۔ ایران قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک جو بہت قریب ہے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

یہ بھی دیکھیں

مسلمانوں کے خلاف زبان درازی،نیتن یاہو کے بیٹے کا فیس بُک اکاؤنٹ بند

یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک ) فیس بُک انتظامیہ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر اسرائیلی ...