پیر , 18 فروری 2019

زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ہفتے زر مبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ ڈالر کمی واقع ہوئی جس کے بعد ذخائر 15 ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے ہیں۔ ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 10 کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب ڈالرسے بھی گر کر 14 ارب 85 کروڑ 21 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سرکاری ذخائر 8 ارب 30 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی سطح پر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 کروڑ 96 لاکھ ڈالر اضافے سے 6 ارب 54 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

موبائل کارڈ پر ٹیکسز کی بحالی کا فارمولاپیش کرنے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے ریونیو شارٹ فال اور بجٹ کے اہداف کو ...