پیر , 18 فروری 2019

سلیم ملک نے ماضی میں 2 لاکھ ڈالر رشوت کی پیشکش کی تھی، شین وارن

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے اپنی نئی کتاب میں سابق پاکستانی کپتان سلیم ملک کی جانب سے 2 لاکھ ڈالر رشوت کی پیشکش کے الزام کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ شین وارن نے بھارتی ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ یہ کتاب میری زندگی سے متعلق ہے، اس میں رشوت کی آفرز کا بھی ذکر ہے، سلیم ملک نے مجھے کہا تھا کہ اگر میں آف اسٹمپ کی جانب وائیڈ بولنگ کروں اور میچ ڈرا ہو جائے تو وہ مجھے 2 لاکھ ڈالر دیں گے۔ علاوہ ازیں شین وارن نے کتاب میں سری لنکا میں مارک وا کے ایک دوست کی جانب سے رشوت کی پیشکش کا بھی ذکر کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایک روزہ سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان ...