ہفتہ , 20 اکتوبر 2018

ایف آئی اے نے اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گروہ گرفتار کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے اے ٹی ایم سے فراڈ کر کے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق ایک کارروائی کے دوران اے ٹی ایم سے فراڈ کر کے لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں غیر ملکی بھی شامل ہیں اور ان کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 130 اے ٹی ایم، کریڈٹ کارڈ، لیپ ٹاپ، کیمرے اور ایک ہزار سے زائد جعلی اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان فراڈ کر کے شہریوں کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا چکے ہیں اور کارروائی کے بعد بیرون ملک فرار ہو جاتے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

خاشقجی کے دو مشتبہ قاتلوں کی نئی تصاویر منظرعام پر

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے اخبار صباح نے اس سعودی ٹیم کی نئی تصاویر شائع ...