اتوار , 17 نومبر 2019

سعودی عرب کی غلطیوں نے عرب ممالک کو مصیبت میں ڈال دیا ہے : سابق حکمران قطر

QATAR-ARAB-SUMMIT

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے سابق حکمران شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی غلطیوں نے عرب ممالک کو مصیبت میں ڈال دیا ہے اور سعودی عرب آج یمن میں ہمارے بھائیوں کا قتل عام کررہا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حمد بن خلیفہ کا کہنا تھا کہ تاریخ کی صفوں میں کئی سالوں سے یہ ذکر نہیں ملتا کہ عرب ،عرب کا قتل کررہا ہے مگر پچھلے دو سالوں سے سعودی عرب جو خود کو عرب ممالک کا لیڈر سمجھ رہا ہے اور عربوں کا ٹھیکیدار ہونے کا دعوایدار بنا ہوا ہے ،آج یمن پر مسلسل جارحیت کررہا ہے اور یمنی عوام قتل کر رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ سعودیہ کی عسکری حکمت عملی جلد بازی پر مبنی ہوتی ہے جسے پورا کرنے کے لیے سعودی شہزادے عجلت برتتے ہیں ،دیگر خلیجی ریاستوںپر لازم ہے کہ وہ سعودیہ کے اس قسم کے جلد بازی میں لیے گئے فیصلوں کے اثرات سے بچنے کےلیے اقدامات اٹھائیں۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی استکبار اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے : علی اکبر ولایتی

تہران: مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ عالمی استکبار امریکہ …