جمعہ , 15 نومبر 2019

الجزیرہ چینل کے اینکر کی عراق میں رضاکار فورسز کی توہین

c8bcf8a0-b134-477d-9027-29cde65cc404_4x3_690x515

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے منسلک ’’الجزیرہ ٹی وی چینل‘‘کے معروف اینکر پرسن فیصل القاسم نے گزشتہ روز اپنے پروگرام میں عراق میں فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے رضاکار فورسز کی توہین کرتے ہوئے نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔واقعہ کے بعد فیصل القاسم کے ٹویٹر اکائونٹ پر سخت رد عمل سامنے آیا اور ہزاروں ٹویٹر صارفین نے فیصل القاسم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی اور بقیہ الجزیرہ کے سٹاف اور اینکر پرسنز کی داعش کے پرچم کے ساتھ تصویر بنائی،جبکہ پرچم پر الجزیرہ کا لوگو بھی چسپاں کردیا،یاد رہے کہ الجزیرہ قطر سے منسلک ٹی وی چینل ہے اور ایران،حزب اللہ،رضا کار فورسزاور دیگر مقاومت کے علمبرداروں کی شدید مخالفت کرتا ہے اور داعش و جہۃ النصرہ جیسے دہشت گرد تنظیموں کی پذیرائی کرتی اور ان کے حق میں بولتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترکی کی داعشی قیدیوں کو رہا کرنے کی دھمکی

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر یورپی ممالک کو داعش …