بدھ , 21 نومبر 2018

سعودی عرب کی جمال خاشقجی قتل کے اعتراف کی تیاری: امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے استنبول کے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے دوران تفتیش قتل کے اعتراف کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنا شروع کر دی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب ایک رپورٹ تیار کر رہا ہے جس میں اعتراف کیا جائے گا کہ صحافی جمال خاشقجی قونصل خانے میں دوران تفتیش ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا جائے گا کہ صحافی سے تفتیش بغیر پوچھے کی گئی اور اس میں جو ملوث ہیں انہیں جمال خاشقجی کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سعودی شہری اور واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار جمال خاشقجی کو آخری مرتبہ 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں تاہم سعودی حکام کا کہنا تھا کہ صحافی اسی روز واپس روانہ ہو گئے تھے تاہم اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔

جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر ہیٹس سنگز سے شادی کے خواہاں تھے اور دستاویزات کے حصول کے سلسلے میں قونصل خانے گئے تھے اور اس موقع پر ان کی منگیتر قونصل خانے کے باہر ان کا انتظار کرتی رہیں۔ خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ صحافی کو قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا جب کہ گزشتہ روز ترک پولیس نے سعودی قونصل خانے کی تلاشی بھی لی اور شواہد اکٹھے کیے۔

صحافی کی گمشدگی کے معاملے پر سعودی عرب اور مغربی ممالک کے درمیان صورتحال کشیدگی ہے، امریکا، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام حقائق منظر عام پر لائے جائیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ

کوالالمپور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ملائیشیا میں ویزوں کے خاتمے کا جزوی معاہدہ،مشترکہ اعلامیہ جاری ہو ...