بدھ , 16 جنوری 2019

پاک ایران سرحد سے 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکیورٹی اہلکار اغوا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایران سرحد پر پاسدارنِ انقلاب کے حساس شعبے کے 2 افسران سمیت 14 ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ ایران کے سرکاری ادارے آئی آر این اے کے مطابق تمام افراد کو علی الصبح 4 بجے سے 5 بجے کے قریب لولکدان کے سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد گروہ نے اغوا کیا۔

واضح رہے کہ لولکدان ایرانی صوبے سیستان بلوچستان کے شہر زاہدان کے جنوب مشرق میں 150 کلومیٹر پر واقع ایک گاؤں ہے۔ سرکاری خبر رساں ویب سائٹ ’ینگ جرنلسٹ کلب‘ کی رپورٹ کے مطابق 14 اہلکاروں میں سے 2 ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے حساس شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

دیگر 7 اہلکار ’باسیج ملیشیا‘ میں رضاکار کی حیثیت سے ایک سیکورٹی آپریشن میں حصہ لے چکے تھے، جبکہ بقیہ تمام اہلکار سرحدی محافظ تھے۔ تاہم ایرانی میڈیا کہ جانب سے واقعے میں ملوث یا کسی مشتبہ دہشت گروہ کی شناخت کا تذکرہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ہماری ذرا توجہ ہٹی تو حکومت اور فارماسوٹیکل کمپنیوں نے میل ملاپ کرلیا، چیف جسٹس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہماری ...