جمعرات , 17 جنوری 2019

سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گر کر تباہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں عملے کے تمام افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے شمال مغربی علاقے میں سعودی فوج کا تربیتی طیارہ ٹریننگ مشن کے دوران گرکرتباہ ہو گیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے میں موجود عملے کے تمام افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

کانگو: قبائلی فسادات میں تین دنوں میں 890 افراد ہلاک، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں دسمبر میں تین ...