پیر , 19 نومبر 2018

استنبول: سعودی عرب قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل، نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ کی تفتیش کا کام مکمل ہو گیا ہے جس کے نتائج کا اعلان 2 یا 3 دن میں کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق تفتیشی ٹیم میں 10 اہلکار شامل ہیں جنھوں نے استنبول میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کی 9 گھنٹے تک تفتیش کی۔ پولیس اہلکاروں نے سعودی عرب کے قونصلخانہ سے شواہد اکثھے کئے اور انھیں اپنے ہمراہ لے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے منتقد صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں گئے جہاں سے وہ لاپتہ ہو گئے بعض شواہد کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے خاشقجی کو قتل کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فرانس:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خاتون ہلاک

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں ‘یلو ...