جمعرات , 15 نومبر 2018

سعودی عرب کو اسرائیل سے سیکھنا چاہیے کہ سیاسی قتل کس طرح کیا جاتا ہے؟ اسرائیلی اخبار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار یدیعوت امرونوت سعودی نظام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اسرائیل سے سیکھنا چاہیے کہ سیاسی قتل یا پھر اساسیسنیشن کس طرح کیا جاتا ہے۔

اخبار کا کہنا تھا کہ پوری دنیا بشمول اسرائیل جمال خاشقجی کے معاملے پر نظر رکھتے ہوئے تفتیش کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے اور اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ سعودی عرب خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے تو پھر اس کا یہ مطلب ہے کہ سعودیوں نے اسرائیلیوں سے سیاسی قتل یا پھر اساسیسنیشن کا طریقہ نہیں سیکھا جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے، کیونکہ اس وقت سعودی اور اسرائیلی خفیہ ادارے ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں اور کئی شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیلی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کا جشن

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ اور غرب اردن کے عوام نے غاصب صیہونی حکومت کے ...