جمعرات , 15 نومبر 2018

فرانس: شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کے شمالی حصے ٹریب میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے 13 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے شمالی علاقے ٹریب میں سیلاب کے باعث 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے دوران اتنی بارش ہوئی جو عام طور پر 3 ماہ سے زائد عرصے میں ہوتی ہے اور صورتحال کے پیش نظر ان علاقوں میں تمام اسکول اور ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

فرانس میں قدرتی آفت نے تباہی مچادی۔۔۔

فرانس میں قدرتی آفت نے تباہی مچادی۔۔۔

Gepostet von Iblagh News am Dienstag, 16. Oktober 2018

موسم کی نگرانی کرنے والے ادارے کے مطابق ایسا سیلاب 127 سال قبل 1891 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ فرانس کے وزیراعظم اڈور فلپ کے مطابق 7 ہیلی کاپٹر اور 700 ایمرجنسی سروسز کارکن ریسکیو سروس میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر کاربند رہنے کا اعلان ،یورپی یونین

برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج فیڈریکا موگرینی نے ایک بار پھر ...