بدھ , 22 مئی 2019

غزہ تعمیر نو: کویت کی طرف سے 25 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان

عمان (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی ہاؤسنگ کے وزیر ڈاکٹر مفید الحساینہ کا کہنا ہے کہ بردار خلیجی ملک کویت کی طرف سے غزہ میں تعمیر نو اور جنگ سے تباہ ہونے والے مکانات کی تعمیر کے لیے 25 لاکھ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کویت سے ملنے والی مالی امداد غزہ کی پٹی میں گھروں کی تعمیر، اقتصادی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شہریوں کی بہبود کے منصوبوں پر صرف کی جائے گی۔

فلسطینی وزیر نے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جارحیت کے نتیجے میں ہزاروں مکانات تباہ ہو گئےتھے۔ ہم ان مکانات کی تعمیر اور جنگ سے متاثرہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے اتحادی ممالک سے ضروری امداد کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کویت سےملنے والی مالی امداد سے غزہ کی پٹی کے تمام اضلاع میں تعمیراتی اسکیموں کو حصہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

نجران کے ايئر پورٹ پریمنی ڈرونز کا حملہ

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فورسز نے ڈرونز طیارے ” قاصف 2 کے ” کے ذریعہ سعودی رعرب …